تازہ ترین خبریں

کراچی کا کچرا اب تعفن اوربدبو کے بجائے بجلی دے گا


سندھ حکومت نےکچرے اور گندے پانی سے بجلی بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا، اب کراچی کا کچرا تعفن اور بدبو کے بجائے بجلی دے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کچرے اور گندے پانی سے بجلی پیدا کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو پاور پلانٹ کو کچرا فراہم کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کے 4 حصے قائم کرنے کی تجویز ہے۔ 50 میگاواٹ کا ویسٹ واٹر انرجی پروجیکٹ لگے گاجبکہ 73 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی تجویز ہے جو صنعتوں کے لیے ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی اور سندھ کی توانائی کا مسئلہ حل کرنا ہے، اگر دونوں مسائل ساتھ حل ہوجاتے ہیں تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 17 ہزار ٹن کچرا اٹھتا ہے، 3 ہزارٹن کچراروزانہ پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگ سکتا ہے اور اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں جن سے 250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پاور پلانٹ کو کچرا فراہم کرنے کے لیےپالیسی بنائی جائے، یہ پاور پلانٹ چکرا گوٹھ میں لگانے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں وزیربلدیات سعید غنی، مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب ودیگر افسران نے شرکت کی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close