تازہ ترین خبریں

روس اور چین کی فوجی طاقت امریکی فوج کے لیے بڑا چیلنج

امریکہ کے ایک فوجی ما ہر نے کہا ہے کہ روس اور چین کی بڑ ھتی فو جی طاقت سے ان ممالک کی سر حد کے قریب امریکی فو جیوں کی مو جو د گی واشنگٹن کیلئے ایک برا چلینج بن چکا ہے ۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’ نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ماہر ’’ مارک گنز نجر ‘‘ نے دی ہل وئب سا ئٹ کے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ روس اور چین کی بڑ ھتی فو جی طاقت سے ان ممالک کی سر حد کے قریب امریکی فو جیوں کی مو جو د گی واشنگٹن کیلئے ایک برا چلینج بن چکا ہے ۔

فو جی ماہر کے مطابق جنو بی بحیر یہ چین میں امریکی فو جیوں کی مسلسل مو جود گی امریکہ کیلئے اب کو ئی محفو ظ مشق نہیں کیو نکہ چین کی بحری فوج چند لمحوں کے اندر ہی دشمن کو نا بود کر نے کی صلا حیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے در میان حا لیہ فوجی تصادم سے ظا ہر ہو تا ہے کہ با لکن علا قہ بھی اب امریکی فو جیوں کیلئے محفو ظ نہیں ہے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سرد جنگ کے اختتام کے بعد امریکی فوج کو آج تک ایسے کسی دشمن کا سا منا نہیں کر نا پڑا جو جدید ترین ہتھیا روں سے لیس ہو ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ دہا ئیوں قبل امریکی فوج دشمنوں کی سر حدوں کے قریب فو جی اڈوں کو اسلئے استعمال کر پا تی تھی کیو نکہ امریکی فو جیوں کو اسوقت دشمنوں کی طرف سے کسی بھی ہو ائی یا میزا ئلی حملے کا خطرہ لا حق نہیں تھا تا ہم عصر حا ضر میں طا قت کا توازن پوری طرح تبدیل ہو چکا ہے۔

روس اور چین نے حال ہی میں بین البر اعظمی بیلسٹک میزا ئیلوں کا تجر بہ کیا ہے جو رپورٹوں کے مطابق کسی بھی جدید ترین میزا ئل نظام کو چکما دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔

اپریل کے ا وا ئل میں یو رپ میں امریکی بحری فوج کے سینئر کما نڈر ’ ما رک فر گو سن ‘ نے سی این این کے ساتھ انٹر یو میں کہا تھا کہ روس نے ایسی جدید ترین آ بدوزیں تعئنات کی ہیں کہ جن کا پتہ لگا نا امریکی بحریہ کیلئے انتہا ئی مشکل ہے ۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close