تازہ ترین خبریں

امریکا اور پاکستان افغانستان میں جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، کرزی

افغانستان کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان افغانستان میں جنگ ذریعے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں۔

 افغانستان کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

کرزی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان افغانستان میں جاری جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکہ افغانستان میں جنگ ختم ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ افغانستان میں امن قائم ہوا تو انہیں افغانستان سے نکلنا پڑے گا۔

کرزی نے مزید کہا: پاکستان اور امریکا چاہیں تو افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے، لیکن یہ دونوں افغانستان میں جنگ ہی چاہتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی خارجہ پالیسی پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی ہونے نہیں دیا جائے گا۔

سابق صدر نے امریکی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: پاک فوج اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ ایسا کرنے سے افغانستان میں امن قائم ہوسکتاہے۔

کرزی نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا: امریکہ پاکستان کے تمام دخالتوں سے واقف ہے لیکن وہ عمدا چشم پوشی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کابل حکام افغانستان میں ناکامیوں کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close