تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

زرائع کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے، قتل عام رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کردو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close