تازہ ترین خبریںدنیا

بحرین: آل خلیفہ کی جانب سے عزاداران بنت رسول ص کی توہین


بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے آل سعود اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے ایک بارپھرشیعیان حیدرکرارخاص کرعزاداران بنت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرتے ہوئے شاہروں پر نصب تمام عزاداری کے پرچم اٹھا لیے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک مجلس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عزاداروں پر تشدد کیا ہے۔

بحرین سمیت دنیا بھر میں ایام فاطمیہ (س) کا آغا ز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں عاشقان رسول(ص) نے دختر رسول کی المناک شہادت پر سوگ کا لباس زیب تن کرلیا ہےاور فرش عز ا بچھالیا ہے۔

آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت نے ایک بارپھرختمی مرتبت حضرت رسول اکرم ص کو پرسہ دینے والے عزاداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہرقسم کی عزاداری اور مجالس پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے۔

بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے اب تک 38 شیعہ مساجد اور متعدد امام بارگاہوں مسمار کردیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close