تازہ ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول، روپے کی قدرمیں استحکام کا امکان


پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کو سعودی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

واضح رہے اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

سعودی عرب نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کئے تھے

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ڈپازٹس پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close