تازہ ترین خبریں

جنوبی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار صوبے کے سپن بولدک پولیس کمانڈ سنٹرپر کئی خودکش بمباروں نے حملہ کیا ہے.

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندھار کے سپین بولدک پولیس اسٹیشن پر ۴ خودکش بمباروں نے حملہ کرکے تباہی مچا دی ہے۔

قندھارپولیس کے ترجمان «ضیادرانی» کا کہنا ہے کہ پولیس کے مرکزی دفتر پر ہونے والے خودکش حملوں میں کم ازکم ۶ پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پہلے ایک خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر خود کو اڑا دیا جس کے بعد باقی خودکش بمبار عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

طالبان نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس طالبان کے مسلح خودکش بمباروں نے پولیس کے مرکز پرحملہ کرکے دسیوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ پولیس پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ شام کے کھانے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حملوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی فوج تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close