تازہ ترین خبریں

نائجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ۱۰۷ تکفیری ہلاک

نائجیریا کے سیکیورٹی فورسز نے بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے ۱۰۷ خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے تکفیری دہشت گرد ٹولہ بوکوحرام کے خلاف آپریشن کرکے ۱۰۷شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نائجیریا میں سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملک کے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بوکوحرام کے خلاف زبردست کارروائیاں کیں ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کئی دیہاتوں کو بوکوحرام کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

بوکوحرامی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے ۴ اہلکار ہلاک اور ۹ زخمی ہوگئے ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کو ”گامبورو” نامی شہر کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید یا زخمی ہوچکے تھے، حملے کی ذّمہ داری بوکو حرام نے قبول کی تھی۔

بوحرام حرام نامی دہشت گرد تنظیم شمال اور شمال مشرقی نائجیریا کے کئی علاقوں پر قابض ہے اور اس تنظیم نے بدنام زمانہ خونخوار درندہ صفت داعش کی بیعت کر رکھی ہے۔

۲۰۰۹ سے اب تک نائجیریا، چاڈ، نیجر اور کامرون میں بوکوحرام کے حملوں میں کم ازکم ۲۰ ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تقریبا ۳ میلین کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close