تازہ ترین خبریں

آپس کی سیاسی لڑائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے، شیعہ علماء کونسل


شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپس کی سیاسی لڑائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پڑی ہیں اور تعفن کی وجہ سے شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا عذاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آپس کی سیاسی لڑائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے جبکہ گندگی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور عوام کو علاج معالجے کی معقول سہولت بھی میسرنہیں۔
انہوں نے کہا کہ، کراچی کے باسیوں کے ساتھ ملک کی تمام جماعتیں سوتیلا سلوک کر رہی ہیں۔
علامہ ناظر عباس نے کہا کہ اداروں کے درمیان رسہ کشی کی سزا بے قصور شہریوں کو نہ دی جائے اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہےکہ وہ کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کیلئے تر جیحی اقدامات کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close