تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: صوبہ ہلمند میں امریکی فضائی حملہ، 30شہری جاں بحق


افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30شہری جاں بحق ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  ہلمند کے صوبائی گورنر محمد یاسین خان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا،جس میں طالبان اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی فورسزکی درخواست پرکیاگیا، جس میں طالبان ٹھکانےکی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کونشانہ بنایا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملہ منگل کی رات ضلع گرمسرمیں کیا گیا، حملےکے وقت طالبان کی گاڑی گھر کے نزدیک موجود تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمپائونڈ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 30 افراد زد میں آئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ایک اورمکین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے لیکن حملے کا نشانہ بننے والے عام شہری ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close