تازہ ترین خبریںپاکستان

عشرہ بیمارِ کربلاکی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

 

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ بیمارِ کربلاکی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں میں عشرہ بیمارِ کربلاکی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کاہنہ بجاڑ علاقہ چونترہ میں راجہ سیسر محمود ،چوہدری علی اصغر،چوہدری اعجاز ،راجہ وقاص اورامیر افضل، راجہ رشید، چوہدری شیراز،راجہ محمد عارف، رانا جہانگیر کے زیراہتمام سالانہ جلوس شبیہ ذوالجناح وعلم مبارک برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے ماتمی دستوں اور مختلف مکاتب کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پرمجلس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ اسوہ سجادیہ دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کیلئے مشعلِ راہ ہے، امام علی ابن الحسین علیہم السلام سانحہ کربلا کے وہ چشم دید گواہ ہیں جنہوں نے جلتے ہوئے خیموں میں دستار امامت سنبھالی اور ناموس و حرمت آل رسول ؐ کو بچایا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close