تازہ ترین خبریںپاکستان

سندھ بھرمیں حادثات و سانحات کے زخمیوں کا علاج حکومت کرے گی


سندھ کابینہ نے حادثات و سانحات میں زخمی ہونے والے شہریوں کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، حادثات، سانحات، واقعات کے زخمیوں کا علاج سرکار کرے گی، اس سلسلے میں سندھ کابینہ نے سندھ انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کی منظوری بھی دے دی۔

 واضح رہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے جو صوبہ سندھ میں لاگو ہوگا۔

کسی بھی اسپتال میں زخمی کے علاج پر ہونے والے اخراجات حکومت ادا کرے گی، نجی اسپتال میں بھی زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت دے گی۔

سندھ کابینہ نے طے کیا ہے کہ ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی ادارے کو اسپتال کا درجہ نہیں ملے گا، اور ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا۔

انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کے تحت زخمیوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی کارکردگی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران کراچی میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے، جب کہ 16 ہزار 980 افراد زخمی ہوئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close