تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان


پاکستان کے وزیرداخلہ شہر یار آفریدی نے ترکی میں پھنسے 50ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہدایات جاری کردیں
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی نے ترکی میں پھنسے 50ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
بدھ کو وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں داخلہ،خارجہ وزارتوں، ایف آئی اے، نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت داخلہ کیلئے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ترک جیلوں میں بند 50 ہزار پاکستانیوں کی تصدیق کیلئے نادرا نے ترک حکومت سے 7 لاکھ ڈالر مانگے تھے۔
وزیر مملکت نے نادرا کو ہدایت کی کہ وہ ترک حکومت سے رقم کی طلبی کا مطالبہ ترک کرے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close