تازہ ترین خبریں

مقدس شہرسامرا میں خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متعدد افراد گرفتار

عراقی سیکیورٹی فورسزنے مقدس شہرسامرا میں دہشت گردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد داعشی درندوں کو گرفتارکرلیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مقدس شہرسامرا میں خفیہ اطلاع پرچھاپوں کے دوران ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدس شہر سامرا میں زائرین سمیت مقدس مقامات پر حملے کی تیاری کی جارہی تھی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج نے کارروائی کی۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے سرچ آپریشن کرکے۶خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں مختلف محاذوں پر فوج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close