تازہ ترین خبریں

سری لنکا، بدترین دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف

سری لنکا میں بدترین دہشتگردی میں بھارت کےملوث ہونے کا انکشافات ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہولناک دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے،خودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشمی، بھارت سے تربیت یافتہ نکلا۔زاہران ہاشمی طویل عرصے تک جنوبی بھارت میں مقیم رہا جبکہ زاہران ہاشمی کے انتہا پسندتنظیموں سے رابطے رہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیںبھارت دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ،بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی حکومت ہمسایہ ملکوں میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہے،پاکستان میں پکڑا گیا بھارتی جاسوس اوردہشتگرد کلبھوشن یادیو بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر کئی چرچوں اور ہوٹلوں سمیت 8 مختلف مقامات کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 359 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close