تازہ ترین خبریں

میانماری فوج نے مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کردیا

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ برمی فوج نے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کر رکھا ہے اب تک ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی مسمار کردیاہے۔

فرانسوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہےکہ  میانمار کی مسلح افواج نے رواں ہفتے روہنگیا میں 1000 سے زائد مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کردیاہے۔

اقوم متحدہ کی رپورٹ کےمطابق، 30 ہزار سے زائد مسلمان بے گھر ہوچکے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسلمانوں کو صرف دو دنوں میں آوارہ کردیا گیا ہے۔

میانمار کی فوج نے فوجی ہیلی کاپٹروں سے مسلمان نشین علاقوں میں اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے مسلمان خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

حکومتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میانمار میں چھے ہفتوں سے مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک سکیورٹی اہلکاروں نے 70 افراد کو مار دیا ہے اور کم سے کم 400 افراد شدید زخمی ہیں، لیکن آزاد ذرائع کا کہنا ہے مارے اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

میانمار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، فوج مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے علاوہ مسلمان خواتین کی صمت دری کرتی ہے اور مسلمانوں کے گھروں کو بغیر کسی ملاحظے کے آگ لگادیتی ہے۔

واضح رہے کہ نو اکتوبر کو بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع میانمار کی فوج کے ایک اڈے پر حملے میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔ میانمار کی فوج نے اس کا الزام روہنگیا کے مسلمانوں پر لگاتے ہوئے ان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ روہنگیائی مسلمان، فوج کے اس الزام کو سختی سے مسترد کر رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close