تازہ ترین خبریںپاکستان

جشن میلادرسول اکرمؐ کے سلسلے میں کل ریلی نکالی جائیگی،ثروت قادری


سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن میلاد رسولؐ اکرم کے سلسلے میں 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے ریلی نکالی جائیگی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن میلاد رسولؐ اکرم کے سلسلے میں 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے ریلی نکالی جائیگی جبکہ 12ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا

 ثروت قادری کا کہناتھا کہ عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں، جلسے، جلوس ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائے، انہوں نے کہا کہ کارکنان کے جوش وجذبے اور عوام میں میلاد منانے کا شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان وعوام امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت پر شر انگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں ،انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول اکرم ص ہمیں ایک دوسرے کا احترام، برداشت، صبر، ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close