تازہ ترین خبریں

موصل میں عراقی فوج کی مسلسل پیش قدمی

عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کی درندہ صفت داعش کے خلاف جنگ پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور موصل کے شمال اور مشرق کے دو اہم دیہاتوں کو تکفیریوں کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا فورسز نے خونخوار درندہ صفت داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موصل کے شمال اور مشرق کے دو اہم دیہاتوں کو تکفیریوں کی چنگل سے آزاد کرالئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عراقی فورس ”قادمون یا نینوا” نے کارروائی کرتے ہوئے ”اورطا”، ”خراب” نامی دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close