تازہ ترین خبریںدنیاپاکستانکشمیر

ایرانی صدر کا عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ، کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیرمیں جاری کشیدگی پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صبر و تحمل سے کام لیں اور کشمیری شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے میں عید الاضحی کے پرمسرت موقع پرمبارک باد دی اور کہا  ایران پاکستان کا بہترین دوست اور برادرملک ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ برصغیرایران کے لئے نہایت اہمیت کا خطہ ہے اسلامی جمہوریہ ایران برصغیرمیں امن وامان کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسلم امہ کے ہرقسم کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا اور ہرقسم کی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی اور بدامنی کو روکنے کے لئے کوششیں کیں ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق ملنے چاہئیں تاکہ وہ سکون کی زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کے ذریعہ اس مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو عید الاضحی کی مبارک بادی دی اور کہا پاکستان اور ایران کے تعلقات دوستانہ اوربرادرانہ ہیں۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ پر زوردیا۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا جارہا ہے اور کشمیری مسلمان سخت مشکلات میں ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close