تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی تفتان حکام کے حوالے


اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظین نے غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی شہریوں کوتفتان حکام کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فورسز نے47پاکستانی کو تفتان لیویز کے حوالے کردیا جو غیرقانونی طریقے سے ایران کے راستے روزگار کیلئے یورپ جانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ سالانہ ہزاروں پاکستانی ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران یا ترکی میں پکڑے جاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اس وقت ترکی میں 50 ہزار پاکستانی قید ہیں جنہیں ترک حکومت نے بہت جلدملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لیکر غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے اکثر شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close