تازہ ترین خبریں

مشرقی افغانستان میں مسلسل ۳ بم دھماکے، متعدد ہلاک یا زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں تین بم دھماکوں میں درجنوں افراد خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کرکٹ کھیلنے والے جوانوں پر ہونے والے حملوں میں کم ازکم ۸ جاں بحق اور ۴۵ زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ ننگرہا کے حکام کا کہنا ہے کہ جلال آباد شہر کے علاقے «پل‌بهسود» میں کھیل کے میدان میں تین دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع کے مطابق کھیل کے میدان میں تین بم چھپائے گئے تھے جو مختصر وقفے کے ساتھ پھٹ گئے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کھیل کے میدان میں ہونے والے بم دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ننگرہار داعشی دہشت گردوں کا گھڑ سمجھا جاتاہے اور یہاں اس سے قبل بھی کئی خونی بم دھماکے ہوچکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close