تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا طالبان امن مذاکرات کا چھٹا دور ختم


دوحا میں جاری امریکا طالبان امن مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہوگیا، ترجمان طالبان کے مطابق مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق چھٹے دور میں کچھ باتوں میں پیش رفت ہوئی اور کچھ باتیں بدستور حل طلب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق بات چیت اگلے مذاکرات میں جاری رہے گی، چھٹا دور مجموعی طور پر مثبت رہا، فریقین نے بھرپور طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ اگلے دور میں متعلقہ مسائل اور امن بات چیت میں پیش رفت پر مزید بات ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن عمل کا چھٹا دور 30 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close