تازہ ترین خبریںدنیا

شامی فوج کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی/ متعدد ہلاک یا زخمی

شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
شامی فوج نے صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقوں میں امریکا اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے تل الملح نامی اہم اسٹریٹجک گاؤں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ ”کفرھود” اور ” الجدیدہ” نامی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد شرپسندوں نے پسپائی اختیار کی ہے۔
روسی خبررساں ادارہ اسپونٹک کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی ادلب کے قریبی علاقوں میں بھی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ” الجبین” نامی علاقہ تکفیریوں سے آزاد کرالیا گیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے ‘تل الملح’ پر قبضہ کرلیا تھا۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل رہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close