تازہ ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق،صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ روڈ پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے ملتان آرہی تھی۔ دونوں بسوں میں تصام اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم اور صدرمملکت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹریفک قوانین سے عدم آشنائی اور غیرمعیاری سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے دلخراش واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close