تازہ ترین خبریںپاکستان

پی آئی اے کا مشہد مقدس کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

 پی آئی اے کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑےشہرمشہد مقدس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: پی آئی اے کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑےشہرمشہد مقدس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ کے لیے قومی ایئر لائن کا نیا بزنس پلان ترتیب دے دیا گیا، جامع بزنس پلان کے ذریعے قومی ایئر لائن کے خسارے میں کمی لانے کی کوششیں جارہی ہیں اس سلسلے میں پی آئی اے نے منافع بخش روٹس پر پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہیں، جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 31 اور مدینہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 9 سے 10 کی جارہی ہے جب کہ بیجنگ کے لیے اسلام آباد اور کراچی سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 2 سے 4 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور نقصان میں جانے والے روٹس کی پروازوں کو وقتی طور پر بند کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی کاوشوں سے ائر لائن کو دوبارہ سے منافع بخش بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ قومی ائرلائن اس قبل بھی کئی مرتبہ ایران کے مشہد سمیت مختلف شہروں کے لئے پروازیں چلانے کا تجربہ رکھتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close