تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے 7ساتھیوں کی جان لے لی

جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک چیک پوسٹ پر پولیس سپاہی نے 7 دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندھارمیں طالبان حمایت یافتہ پولیس اہلکار نے 7 پولیس سپاہیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
قندھار کے گورنر کے ترجمان «بهیراحمد احمدی» نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے حملہ طالبان حمایت یافتہ پولیس سپاہی نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ ”شاولیکوٹ” نامی علاقے میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ افغان پولیس اہلکاروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
دوسری طرف طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ طالبان کے کہنے پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان پولیس میں طالبان حمایت یافتہ افراد کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس قسم کے اندرونی حملوں کی وجہ سے افغان شہری پولیس اور فوجی محکمے میں نوکری کرنے سے ہی گریزاں نظر آتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close