تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور،کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان سمی  مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلیات، ناران، کاغان، مری، کشمیر میں برف باری متوقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق اسکردو منفی 7، کوئٹہ، گوپس، کالام، استور منفی5، قلات، چترال منفی 4، گلگت، راولاکوٹ، دیر، پاراچنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close