تازہ ترین خبریںپاکستان

قبلہ اول کی آزادی انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے،علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے تحت جمعتہ الوداع مرکزی عالمی یوم القدس ریلی شاہین کمپلیکس سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل وامریکہ مخالف نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے باہر مرکزی جلسہ منعقد ہوا جس میں متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی نائب صدرو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،مرکزی سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا لیاقت بلوچ، مولانااویس نورانی، علامہ شبیر حسن میثمی، صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی، ڈویژنل صدرعلامہ کامران حیدرعابدی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز، در محمد کر بلائی، معراج الہدی صدیقی،عارف ترابی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ نصف صدی سے مسلمانوں کی مشترکہ میراث قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی جبروتشدد ایک ہی منظر اور ایک ہی نقشہ پیش کر رہا ہے قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام یا کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے لیکن ذمہ داری کے لحاظ سے اس کا تعلق براہ راست امت مسلمہ سے بنتا ہے اس لئے دنیا بھر کی مسلم اقوام کے لئے چیلنج کی حیثیت حاصل کر چکا ہے اور دنیا اب نئے زاویے سے مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ ہوچکی ہے۔

 ریلی کے شرکاء سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہناتھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی بیت المقدس کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرا سکتا ہے تمام عالم اسلام کو چائیے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کریں۔

اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close