اسلامی بیداریدنیاپاکستانکشمیر

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شرافت کو کمزوری نہ سمجھاجائے، حامدموسوی


تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ پوری دنیاذہن نشین رکھے ہماری امن کی دعوت،شرافت کو ہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوارہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ موسوی نے کہاکہ5درجن کے قریب مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم اوآئی سی کا رویہ شرمناک ہے، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، افریقہ، روہنگیا میں مسلمان کاخون بے دریغ پانی کی طرح بہایاجارہاہےمگرکسی مسلم ریاست نے اسلامی کانفرنس منعقدکروانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔

دریں اثناء یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مختارآرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close