تازہ ترین خبریںپاکستان

(ن) لیگ مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے، سروے رپورٹ

غیرملکی اخبار (وال اسٹریٹ جنرل) کے گیلپ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والے مارچ 2018 کے گیلپ سروے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبولیت کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں سے اب بھی بہت آگے اور زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 36 فیصد ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close