تازہ ترین خبریںدنیا

دیرالزورمیں سرنگ دھماکہ متعدد افراد جاں بحق یا زخمی


شام کے علاقے دیرالزورمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں درجنوں شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے۔
سانا نیوز کےحوالےسے بتایا ہے کہ مشرقی شام کےعلاقے دیرالزور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ۴ افراد شہید اور ۳۶ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق داعشی دہشت گردوں کی جانب سے ”الشولا” نامی علاقے میں بچھائے گئے بارودی سرنگ پھٹنے سے ۴۰ عام شہری متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشہ روز داعشی دہشت گردوں نے ۴ عام شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
خیال رہے کہ شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close