تازہ ترین خبریں

عراق میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے/ اقتدارکی کوئی لالچ نہیں، مقتداء الصدر

عراقی معروف سیاسی رہنما مقتداء الصدر کا کہنا ہے کہ ملک کے اندرونی حالات نہایت سنگین ہیں اگر ہوشیاری سے کام نہ لیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر پارٹی کے سربراہ سید مقتداءالصدر نے ملکی حالات کو نہایت نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہوشیاری سے کام نہ لیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی مجھے کوئی لالچ نہیں ہے۔

انہوں نے عراقی قوم سے کہا کہ آپ کا ملک پہلے ہی بے تحاشا زخموں سے چور چور ہے، کئی سال پورے ملک میں بے گناہوں شہریوں کا خون بہتا رہا، ملک کے لئے آپ کے اتحاد اور صبر تحمل کی اشد ضرورت ہے۔

مقتداء الصدر نے مزید کہا کہ اب بھی ملک میں بعث پارٹی کے ظلم و جبر کے آثار پائے جاتے ہیں جس کے خاتمے کے لئے قوم میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

مقتداء الصدر نے عراقی سیاست دانوں سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذاتی مفادات اور اقتدار کی ھوس کو دور کرکے ملک کے لئے کام کریں۔

بغداد میں بیلٹ بکسوں پر لگنے والی آگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ وقت آن نہیں پہنچا ہے کہ ہم سب مل کرکے عراق کی ترقی کے لئے کام کریں، بیلٹ بکسوں کو جلانے سے کیا ملے گا؟ ایک دو سیٹوں کی خاطر دوبارہ انتخابات کروانا کونسی عقل مندی ہے؟

واضح رہے کہ اتوار کی شام بغداد کے ضلع الرصافہ میں الیکشن کمیشن کے گودام میں آگ لگی تھی جس میں موجود تمام بیلٹ بکس جل کر راکھ ہوگئے تھے۔

 دوسری طرف وزیر اعظم حیدر العبادی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور اس کی جمہوری روش کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہم ملک اور عوام کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ کے ساتھ نمٹیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close