تازہ ترین خبریںدنیا

ٹرمپ کا ترک صدر طیب اردغان سے ٹیلیفونک رابطہ، جمال خاشقجی کے قتل کے اصل حقائق سامنے لانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب طیب اردغان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے تفتیش کاروں نے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

تفتیش کاروں نے اپنی تحقیقات سے متعلق مفصل رپورٹ ترک صدر کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ موصول ہونے پر صدر طیب اردغان اپنی کابینہ اور جماعت کے اراکین کو تحقیقات سے آگاہ کریں گے۔

ترک صدر طیب اردغان انقرہ کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اپنی جماعت کے رفقاء کو آج اعتماد میں لیں گے۔

ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات سے اپنی جماعت کے رفقاء کو اعتماد لیں گے بعد ازاں میڈیا کے ذریعے یہ معلومات پوری دنیا کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا اور ملکی قوانین کے تحت شفاف تحقیقات کو مکمل کرلیا ہے جس میں ہوشربا حقائق سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ سعودی حکام کا اولین دعویٰ تھا کہ صحافی کچھ دیر بعد واپس چلے گئے تھے لیکن ترکی کے حکام نے سعودی مؤقف کو رد کردیا تھا۔

ترکی کے تفتیش کاروں نے صحافی کی گمشدگی کے بعد سعودی قونصل خانے کے پہلی بار معائنے کے بعد قتل کے حوالے سے آڈیو اور ویڈیو شواہد بھی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور انہی شواہد کی بناء پر تفتیش کو آگے بڑھایا گیا تھا۔

سعودی عرب کا بھی عالمی دبائوکے بعد جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافی ہاتھا پائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم لاش کے حوالے سے سعودی حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا، کینیڈا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی عرب سے مزید وضاحت مانگی ہے، جبکہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جرمنی سعودی عرب کو ہتھیار برآمد نہیں کرسکتا ہے، جرمنی نے گذشتہ ماہ ہی سعودی عرب سے 480 ملین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close