تازہ ترین خبریں

پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کے لئے کوئی حد معین نہیں، ایرانی نائب صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کےسینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون پر کسی قسم کا کوئی حد مقرر نہیں ہے.

شیعہ ان اسلام:

اسلامی جمہوریہ ایران کےسینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون پر کسی قسم کا کوئی حد مقرر نہیں ہے.

ایرانی نائب صدر ‘اسحاق جہانگیری’ نے پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار ‘رانا تنویر حسین’ کے ساتھ پاک ایران دفاعی امور پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کہا ایران پاکستان کے ساتھ دفاعی امور کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ملک ہیں جن کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں.

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا: کہ ایران دوطرفہ اور علاقائی سطح پر برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور دوطرفہ دفاعی امور میں مزید بہتری کا خواہاں ہے.

سینئر نائب ایرانی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتا.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close