تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کا ماہِ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان


وزیراعظم عمران خان نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے موقع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر  2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں  وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی سمیت متعدد علماء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close