تازہ ترین خبریں

عراق کے صوبے دیالہ میں داعشی سرغنہ سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ دیالہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے سرغنہ سمیت متعدد خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز نے ایک منفرد کارروائی کے دوران داعش کے سرغنہ سمیت متعدد مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے خفیہ اطلاع ملنے پر صوبہ دیالہ میں ایک منفرد کارروائی کرکے داعش کے سرغنہ ابوعائد سمیت متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ عراق بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعش کا خاتمہ کیا گیا ہے اور اب عراق کا کوئی بھی شہر داعش کے قبضے میں نہیں ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں داعشی دہشت گرد منظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں خاص کر شام کے ساتھ متصل سرحد پرداعشی دہشت گرد عراقی فورسز پر حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close