تازہ ترین خبریںپاکستان

فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے،شیعہ کانفرنس

 

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمدداود نے  سابق سینیٹرسید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹرسید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ملت جعفریہ نے حکومت سے سید فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمدداود نے  ہےکہا کہ پاکستان بنانے والی قوم کے اکابرین کو یہ کس جرم کی سزدی جارہی ہے اورانہیں بے قصور جیلوں میں ڈالاجارہا ہے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے اس ملک میں کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سید فیصل رضا عابدی اس ملک کا بیٹا ہے اور محب وطن پاکستانی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close