تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان قاتل پہاڑ پر غیرملکی کوہ پیما پھنس گئے، امدادی آپریشن کا آغاز

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع دنیا کی بلند اور خطرناک چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے امدادی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری سے بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے آج امدادی آپریشن کیا جارہا ہے۔

اکسپرس نیوز کے مطابق پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل ہیں جنہیں نکالنے کیلیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں پولینڈ کے 4 کوہ پیما بھی حصہ لے رہے ہیں۔

کوہ پیما گروپ ‘الپائن کلب’ کے عہدیدار کرار حیدری کا کہنا ہے کہ مسکیوچ اور الزبیتھ نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے 7400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے اور انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بیس کیمپ کو اطلاع دی۔ نانگاپربت پر درجہ حرارت منفی 60 تک گرگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں غیرملکی کوہ پیماؤں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع نانگا پربت کی اونچائی 8125 میٹر ہے اور اسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گزشتہ سال بھی اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close