تازہ ترین خبریں

عراق بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے، الجعفری

عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ عراق بھر سے تمام تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

السومریہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری  نے اردن کے وزير خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں  کہا ہے کہ  عراقی حکومت اور عوام نے ملک سے دہشت گردی کی بساط لپیٹ دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

ابراہیم الجعفری نے مزید کہا کہ عراقی قوم نے پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کی طاقت اور قوت کا خاتمہ کردیا جبکہ دہشت گردوں کو بہت سے ممالک کی آشکارا حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی۔

 جعفری نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت بھی نہ صرف عراق بلکہ دنیا کے لئے خطرہ ہے اور اس خطرے کا سنجیدگي کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی خفیہ طور پر مدد کرتے رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close