تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری شہید کی بے حرمتی، بین الاقوامی سطح پرشدید مذمت کا سلسلہ جاری

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئےکشمیری مسلمان کی لاش کوزنجیر سے باندھ کر گھسیٹا اور بے حرمتی کی، اس واقعے کو ناصرف سوشل میڈیا پر اجاگر کیا گیا بلکہ ہدفِ تنقید بھی بنایا گیا ہے۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئےکشمیری مسلمان کی لاش کوزنجیر سے باندھ کر گھسیٹا اور بے حرمتی کی، اس واقعے کو ناصرف سوشل میڈیا پر اجاگر کیا گیا بلکہ ہدفِ تنقید بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر آنے والی ایک نئی تصویر اور ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت سے نکل کر درندگی کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک جاں بحق کشمیری کو زنجیروں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔

یہ جاں بحق شخص ان تین کشمیریوں میں سے ایک ہے جنہیں بھارتی فوج نے دھرتی گاؤں میں نام نہاد مقابلے میں شہید کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے اس تصویر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close