تازہ ترین خبریںپاکستان

ہمیشہ مسکرانے والے زرداری نے غصے میں آ کر صحافی کا موبائل چھین لیا


سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران صحافی کے سوال پر غصے میں آ گئے اور انہوں نے موبائل چھین لیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ان سے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم آصف زرداری کا موڈ کچھ اچھا نظر نہیں آیا۔
آصف زرداری کے سامنے کی طرف چلتے ہوئے ایک صحافی نے موبائل کا کیمرہ آن کیا اور سوال کیا کہ ” کیا آج آپکی ضمانت ہو جائیگی ؟“ جس پر سابق صدر غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کا موبائل چھین کر اسے بند کر دیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close