تازہ ترین خبریں

شام میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان تصادم میں 52 دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دو دہشت گرد گروپوں کے درمیان تصادم میں 52 دہشت ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں جیش اسلام اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

برطانوی گروپ کے سربراہ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ہفتوں سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد آپسی لڑائی میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ دمشق کے علاقے مشرقی غوطہ میں جیش اسلام کے دہشت گردوں کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

مذکورہ گروپ شام میں بشار اسد کا ایک اہم مخالف گروپ ہے اور یہ گروپ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکراتی عمل کا حصہ بھی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close