تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب بھارتی فورسز نےضلع راجوڑی کے گاؤں راواریاں تلہ میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close