تازہ ترین خبریںپاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4خطرناک دہشت گرد ہلاک


صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران لیویز اہلکاروں پر حملے کے ماسٹرمائنڈ سمیت 4 مبینہ دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) عطا الرحمٰن نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار، فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر لورالائی کے علاقے نصرآباد میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمپاؤنڈ میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس دوران ہی کمپاؤنڈ میں موجود 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ڈان نیوز نے اے ایس پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کے لیے کمپاؤنڈ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لیویز اہلکاروں پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والوں میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close