تازہ ترین خبریںپاکستان

سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

 

حکومت سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جب کہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر،  وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے جب کہ  دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close