تازہ ترین خبریں

لاذقیہ کے 2 شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک

شام کےصوبہ لاذقیہ کے 2 شہروں میں ہونے والے7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے آبزرویٹری گروپ نے کہا ہے کہ ساحلی شہر جبلہ میں ہونے والے دھماکے میں 51 جبکہ طرطوس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ اس نے جبلہ اور طرطوس میں بم دھماکے کئے ہیں۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب، ترکی، امریکہ قطر اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ ممالک گذشتہ پانچ برس سے دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close