تازہ ترین خبریں

گلگت: چلاس ایئر پورٹ فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل

 

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان کے قصبے چلاس میں ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں چیئرمین واپڈا نے چلاس ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی۔

واپڈا کے چیئرمین نے خط میں ڈی جی سی اے اے سے درخواست کی تھی کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے انھیں چلاس ایئر پورٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے خط میں لکھا کہ چلاس ایئر پورٹ سے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے لاجسٹک کی سہولت میسر آئے گی اور ڈیم کی بر وقت تکمیل ممکن ہوگی۔

واپڈا کے چیئرمین کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے چلاس ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا، بورڈ میں سِول ایوی ایشن، واپڈ اور ایئر فورس کے افسران شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close