تازہ ترین خبریں

شام؛ حلب اور ادلب میں دھشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ادلب کے کے محلہ راشدین میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانو ں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور اسلحہ سے لدی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

شامی فوج نے اسی طرح حلب کے شمالی علاقے حندرات کیمپ کے مشرقی حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اسی دورا ن اطلاعات ہیں کہ شامی فوج کے جوانوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر، ادلب کے نواحی علاقے جبل زاویہ میں خصوصی آپریشن کے دوران ، جبھۃ النصرہ اور جیش الفتح نامی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے سعودی کمانڈر عبداللہ المحیسنی جبکہ جیش الفتح کے متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے شامی فوج نے صوبہ ادلب کے مضافات میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے القاعدہ کے ایک سرغنہ رفاعی احمد طاھا کو کئی ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ تاریخی شہر تدمر یا پالمیرا پر دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد، اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والے شہریوں کا پہلا گروہ اپنے وطن واپس لوٹ آیا ہے۔

اس موقع پر شہر کے سیکورٹی اور فوجی کمانڈروں اور حمص کے گورنر نے ایک تقریب کے دوران، اپنے وطن واپس آنے والے شہریوں کا استقبال کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close