تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف دوسرے روز بھی عام ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف تحریک خود ارادیت کے رہنماوں کی اپیل پر دوسرے روز بھی عام ہڑتال ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی تحریک کے رہنماوں کی اپیل پر وادی بھر میں عام ہڑتال جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے دوران وادی کےبیشترعلاقوں میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری اداروں کے علاوہ تجارتی مراکز بند ہیں اور مسافربردار گاڑیوں کے پہیہ بھی جام ہے۔

کشمیری قیادت نے بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و جبر سے کشمیری قیادت اور عوام کے حوصلوں کو ہرگز پست نہیں جاسکتا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close