تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 شرپسند گرفتار

 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے دومختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کورنگی اور رضویہ شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنل جبکہ ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موبائل فون، ممنوعہ لٹریچر اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے رضویہ سے بھتہ خور کو گرفتار کیا جس کے پاس اسلحہ برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 5 مئی کو شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close